گزشتہ ہفتہ ،چینی اور دالوں سمیت 24اشیا ضروریہ 5فیصد سے زائد مہنگی

سستی ہونے والی دیگر اشیا میں آلو،لہسن، ایل پی جی ،دال مسوراور مونگ شامل

ہفتہ 24 اگست 2019 16:07

گزشتہ ہفتہ ،چینی اور دالوں سمیت 24اشیا ضروریہ 5فیصد سے زائد مہنگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) گزشتہ ہفتے چینی اور دالوں سمیت 24اشیا ضروریہ 5فیصد سے زائد مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حساس اشاریوں میں مہنگائی 19فیصد کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔گزشتہ ہفتے چینی اور دالوں سمیت 24اشیا ضروریہ 5فیصد سے زائد مہنگی ہوگئیں،سب سے زیادہ پیاز کی قیمتوں میں اوسطا 5فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، سرخ مرچ، چاول، گڑ، گوشت، انڈے، صابن مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں،بریڈ پلین، دال چنے، دال ماش، مٹی کا تیل، جلانے کی لکڑی اور کیلا بھی مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مرغی سمیت 7اشیا کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی بھی ہوئی۔گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ ٹماٹر 9فیصد اور مرغی 8فیصد سستے ہوئی، سستی ہونے والی دیگر اشیا میں آلو،لہسن، ایل پی جی ،دال مسوراور مونگ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :