ایران کی پارلیمان کی طرف سے کشمیر ی عوام کے حق میں قراداد کی منظوری خوش آئند ہے، اسد قیصر

عالمی برادری کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے ،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے، بیان

ہفتہ 24 اگست 2019 16:07

ایران کی پارلیمان کی طرف سے کشمیر ی عوام کے حق میں قراداد کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایرانی پارلیمنٹ میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف قراردادکی منظور ی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پارلیمان کی طرف سے کشمیر ی عوام کے حق میں قراداد کی منظوری خوش آئند ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایران کی مجلس شوریٰ میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے منظور کردہ قرارداد کشمیری عوام سے گہری وابستگی مظہر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ یہ قرارداد اسپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ٹیلفونک رابطے کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے۔ اسپیکر نے اپنے ایرانی ہم منصب سے نٹیلیفون پر رابطہ کر کے کشمیر کی عوام پر ڈھاے جانے والے مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے کہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دیگر دوست ممالک بھی ایران کی مجلس شوری کی طرح اپنی پارلیمانوں میں کشمیر کی ابترصورتحال پر آواز بلند کریں۔

اسد قیصر نے کہاکہ عالمی برادری کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے نمظالم کا نوٹس لے اور اس مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے، بھارتی ظلم اور جبر کشمیر عوام کی آواز کو نہیں دبا سکتا ، اسپیکر قومی اسمبلین نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل کرفیوکا نفاذ اور مواصلاتی نظام کی بندش افسوس ناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا نبنیادی حقوق سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حل کرنا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔