مسجد اقصیٰ میں سانحہ آتش زدگی کے 50 سال پرفلسطین میں مظاہرے

نعلین کے مقام پر نکالی گئی ریلی میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت، ہاتھوں میں اسرائیل مخالف بینرزاور کتبے اٹھا رکھے تھے

ہفتہ 24 اگست 2019 16:07

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے واقعے کے 50 سال مکمل ہونے پر فلسطین میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں،مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے وسطی علاقے نعلین میں ہفتہ وار ریلیوں کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی دہشت گرد کے ہاتھوں میں لگائی گئی آگ کی یاد میں ریلیاں نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

نعلین کے مقام پر نکالی گئی ریلی میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے قبلہ اول کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں کی روک تھام مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :