غزہ میں پرامن مظاہرین پراسرائیلی فائرنگ سے 70 فلسطینی زخمی

قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی ،رپورٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 16:07

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ایک احتجاجی ریلی پر مشین گنوں سیفائرنگ کی جس کے نتیجے 70 شہری زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے بعض کوتشویشناک حالت میں یورپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں مظاہرین پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ میں مشرقی خزاعہ کے مقام پر فلسطینیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے بعض کوتشویشناک حالت میں یورپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس تحریک کیآغاز سے اب تک تین سوسے زاید فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔