مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق ہوبھارتی حکومت وہاں جانے کیوں نہیں دے رہی غلام نبی آزادکا مودی سے سوال

ہفتہ 24 اگست 2019 16:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزادنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، یہ پچھلے 20 روز سے بند ہے، اس علاقے سے پچھلے 20 روز سے کوئی خبر نہیں آرہی، لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ وہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اور رہنما ذمہ دار ہیں، ہم وہاں قانون توڑنے کے لیے نہیں جارہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، یہ پچھلے 20 روز سے بند ہے، اس علاقے سے پچھلے 20 روز سے کوئی خبر نہیں آرہی، لیکن حکومت کہہ رہی ہے کہ وہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وہاں سب کچھ معمول کے مطابق ہے تو قومی رہنماؤں کو وہاں جانے کی اجازت کیوں نہیں ہی ۔

متعلقہ عنوان :