انسداد ڈینگی مہم موثر بنانے میں محکمہ صحت اپنا کردار ادا کرے، کمشنر ملتان

ہفتہ اگست 16:13

انسداد ڈینگی مہم موثر بنانے میں محکمہ صحت اپنا کردار ادا کرے، کمشنر ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار سہو نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کو موثر بنانے میں محکمہ صحت اپنا کردار ادا کرے، دو روز میں ڈینگی ویکسین اور ادویات کے سٹاک بارے تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈویژن بھر میں جاری انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر افتخار سہو نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلعی و تحصیل کی سطح پر انسداد ڈینگی بارے انتظامی اجلاس منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،ادویات کی کوالٹی اور قیمتوں کو مسلسل مانیٹر کیا جائے اورڈینگی کے مریضوں کی مکمل ہسٹری تیار کرکے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کی جائے۔انھوں نے ہدایت کی کہ دیگر ڈویژنز سے آئے ہوئے ڈینگی کے مریضوں کی رپورٹنگ کو بھی واضح دکھایا جائے اور ان کو ملتان ڈویژن میں شمار نہ کیا جائے۔اجلاس میں ڈویژن کے سی ای اوز ہیلتھ، ایم ایس شہباز شریف، ایم ایس چلڈرن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :