Live Updates

فیصل واوڈا کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اختر کی حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی

فیصل واوڈا کو سیاست نہیں آتی، وہ ان گائیڈڈ میزائل ہیں۔ وسیم اختر کا وزیراعظم کو پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 15:42

فیصل واوڈا کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اختر کی حکومت سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے نالاں وسیم اختر نے حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وزیر کو لگام دیں، فیصل واوڈا کو سیاست نہیں آتی، وہ ان گائیڈڈ میزائل ہیں۔ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام بڑی مشکل میں ہے۔

میں اداروں کو کہتا ہوں کراچی کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا ایک ناسمجھ سیاست دان ہیں، فیصل واوڈا نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسا بیان دیا ہے، ان کو برداشت نہیں ہو رہا ہے کہ میئر کراچی، گورنر سندھ اور علی زیدی مل کر کراچی کا کچرا صاف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم کے ووٹوں سے حکومت بنی ہے، ہم حکومت کے اتحادی ہيں۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فيصل واوڈا کو کنٹرول نہ کيا تو سوچنے پر مجبور ہوجائيں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل میں اتحادیوں کا بہت بڑا اور اہم کردار ہے جس کی وجہ سے حکومت کسی بھی اتحادی کی ناراضگی مول نہیں لے سکتی۔یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں آنے سے اب تک پاکستان تحریک انصاف کے جس جس اتحادی نے حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے خود بھی اُن سے ملاقات کر کے نہ صرف تحفظات دور کرنے کی یقین دہانیاں کروائیں بلکہ کسی حد تک ان کے مطالبات بھی پورے کئے۔

تاہم اب وسیم اختر نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے بیان پر اظہار ناراضگی اور حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات