Live Updates

کرپٹ شریف برادران نے اس ملک و قوم کا بے دردی سے معاشی قتل کیا‘ انصر مجید خان

احسن اقبال عدالتوں کو نشانہ بنانے کی بجائے کرپٹ شریف برادران کی رہائی کی دعاکریں ‘ وزیر محنت و انسانی وسائل

ہفتہ 24 اگست 2019 16:29

کرپٹ شریف برادران نے اس ملک و قوم کا بے دردی سے معاشی قتل کیا‘ انصر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہاہے کہ کرپٹ شریف برادران نے اس ملک و قوم کا بے دردی سے معاشی قتل کیا،احسن اقبال عدالتوں کو نشانہ بنانے کی بجائے کرپٹ شریف برادران کی رہائی کی دعاکریں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا۔

ویڈیو سکینڈل کے عدالتی فیصلے نے شریف خاندان کی رہائی کی پھر امیدیں توڑ دیں۔

(جاری ہے)

- موٹو گینگ عوامی خدمت کی بجائے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹتے رہے ۔ انصر مجید خان نے کہاکہ نوازشریف کا نام منی لانڈرنگ میں ریکارڈ بنانے پر ورلڈ گینزبک میں لکھنا چاہیے۔(ن) لیگ کسی بھی طرح شریف خاندان کی بغیر سزا رہائی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے عوامی خدمت کے نام پر اپنی کئی نسلوں کی روٹیاں کمالی ہیں۔ احسن اقبال اور مریم اورنگزیب جھوٹی الف لیلیٰکی کہانیاں سناکر اپنی نوکری بچا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی الزام تراشی کے باوجود ملک میں حقیقی تبدیلی کا سفر جاری رکھیںگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات