پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں سندھ پولیس کے 23 سو جوان شہیدہوچکے ہیں، آئی جی سندھ پولیس

ہفتہ 24 اگست 2019 16:37

پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں سندھ پولیس کے 23 سو جوان شہیدہوچکے ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں سندھ پولیس کے 23 سو جوان شہیدہوچکے ہیں، ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ بھی ان میں سے ایک ہیں اور ان کے اہلخانہ کی حفاظت سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغویوں کی بازیابی کی تمام تر کاوشیں راؤ شفیع اللہ کے نام کی ہیں،کیونکہ راؤ شفیع اللہ کی شہادت کے بعد ہی مغویوں کی باحفاظت بازیابی ممکن ہوئی،شہر کے وسط میں واقع بی سیکشن تھانہ کا نام تبدیل کرکے راؤ شفیع اللہ رکھا جائے گا،شہید ڈی ایس پی کے بیٹوں نے نشاندہی کی ہے اس پر بھی تفتیش کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کے حوالے سے کیئمرے لائے جارہے ہیں،سندھ پولیس میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے جدید مشینری لائی جارہی ہے، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی،صحافی حضرات پولیس کی مدد کرتے ہوئے کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں۔