پاکستان میں جرمنی کی نمائندہ برائے نوجوانان میرین پاکستانیوں کے انسانی ہمدردی کے جذبے سے متاثر

گاڑی خراب ہونے پر دو افراد نے میری گاڑی نہ صرف ٹھیک کی بلکہ پیسے لینے سے بھی انکار کر دیا۔ جرمن سفیر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 16:42

پاکستان میں جرمنی کی نمائندہ برائے نوجوانان میرین پاکستانیوں کے انسانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : پاکستان میں جرمن سفیر برائے امور نوجوانان میرین پاکستانی افراد کے جذبہ انسانی ہمدردی سے بے حد متاثر ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بات کرتے ہوئے جرمن سفیر برائے امور نوجوانان میرین نے دو افراد کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ کل جب میری گاڑی کی بیٹری ختم ہوگئی تو ان دونوں ہیروز نے مجھے بچایا۔

انہوں نے دیکھا کہ میں سڑک کے کنارے رُکی ہوئی ہوں، انہوں نے میری کار دوبارہ اسٹارٹ کرنے کے لیے اپنی کار کی بیٹری استعمال کی اور پھر بدلے میں معاوضہ لینے سے بھی انکار کردیا!! انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی واقعی ورلڈ کلاس ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان میں آنے والا ہر سفیر اور ٹوئرسٹ پاکستان کی مہمان نوازی اور یہاں بسنے والے لوگوں کے اخلاق کی خوب تعریف کرتا ہے۔

پاکستان میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے کئی غیر ملکی سیاح بار بار پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جس کی وجہ پاکستانیوں کا اچھا اخلاق اور ان کی مہمان نوازی ہے۔ پاکستان حکومت نے اسی لیے سیاحت کے فروغ کے لیے بھی کئی اقدامات کیے تاکہ باہر سے سیاح آ کر پاکستان کی سیر کریں اور واپس جا کر اپنے ممالک کے لوگوں کو یہ بتائیں کہ پاکستان ایک نہایت پُر امن ملک ہے جہاں کے لوگوں کے دل نرم اور عوام مہمان نواز ہے جو اپنے ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کو اپنی پلکوں پر بٹھاتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی اکثر عام پاکستانیوں کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرتے اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کیا کرتے تھے۔