بینوئٹ پیئر اور ہوبرٹ ہرکاز ونسٹن سالم ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 24 اگست 2019 17:22

بینوئٹ پیئر اور ہوبرٹ ہرکاز ونسٹن سالم ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) بینوئٹ پیئر اور ہوبرٹ ہرکاز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ونسٹن سالم ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی سٹیو جانسن کو 1-6، 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پولینڈ کے کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز نے کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپو والووو کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :