پنجاب میں رواں برس چاول کی 40لاکھ ٹن پیداوار متوقع

ہفتہ 24 اگست 2019 17:26

راولپنڈی 24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) رواں برس پنجاب میں دھان کی فصل 3 لاکھ80 ہزار ایکڑ پر ہدف سے زیادہ کاشت کی گئی ، دھان سے 4 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ رائس ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحقیقاتی ادارہ برائے دھان نے اب تک دھان کی25 اقسام دریافت کی ہیں جن میں مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام بھی شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں برس صوبہ میں40 فیصد رقبہ پر باسمتی اقسام،37 فیصد پر سیلا چاول،7 فیصد پر موٹا چاول اور2 فیصد پر ہائبرڈ رائس کاشت کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :