ایگریکلچرل سائنسز میں داخلوں کی مہلت کل ختم ہوگی

ہفتہ 24 اگست 2019 17:27

راولپنڈی 24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) محکمہ زراعت کے زیر انتظام بارانی ایگریکلچرل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ داہگل راولپنڈی میں تین سالہ ڈپلومہ’’ان ایگریکلچرل سائنسز‘‘ میں داخلوں کی آخری تاریخ 26اگست ہے ۔ زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ایسے طلباء و طالبات جنہوں نے میٹرک کا امتحان کم از کم 40 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہے داخلہ کیلئے اہل ہیں۔

طلباء و طالبات کی عمر زیادہ سے زیادہ 23 سال اور ان کا ڈومیسال / شناختی کارڈ اسلام آباد/ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہائوالدین، نارووال یا سیالکوٹ کا ہونا ضروری ہے۔ دور دراز کے طلباء و طالبات کیلئے مفت ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے ۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق طلباء و طالبات کو فرسٹ ایئر کلاس کے لئے میٹرک میں حاصل کر دہ نمبروں کی بنیاد پر اور تھرڈ ایئر کلاس کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے منعقدہ DAS فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحانی نتائج کے مطابق میرٹ پر وظیفہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

داخلے کے خوہش مند طلباء و طالبات پراسپیکٹس بمعہ فارم دفتر ادارہ ھذا یا متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر سے بعوض 150 روپے حاصل کر سکتے ہیں۔ مکمل درخواستیں ہمراہ تصدیق شدہ نقول اسناد، سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل / نادرا شناختی کارڈ اور چار عدد پاسپورٹ سائز تصاویر دفتر ڈائریکٹر، بارانی ایگریکلچرل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ داہگل راولپنڈی میں 26 اگست 2019 تک وصول کی جائیں گی۔واضح رہے کہ مذکورہ ڈپلومہ کے حامل افراد محکمہ زراعت میں بطور فیلڈ اسسٹنٹ (گریڈ 11 ) تعینات ہو سکتے ہیں اور گورنمنٹ کی فیلڈ اسسٹنٹس کیلئے بنائے گئے فور ٹائر سروس سٹرکچر کے تحت گریڈ 16,14,12 میں ترقی پا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :