مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے قراقرم یونیورسٹی میں پودا لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 24 اگست 2019 17:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے قراقرم یونیورسٹی میں پودا لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیاہے۔وزارت موسیماتی تبدیلی کے حکام کے مطابق وزیرا عظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے ہفتہ کو قراقرم یونیورسٹی پہنچے تو ڈین یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم شروع کرنے کا مقصد معاشرے میں درخت لگانے کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث رونما ہونے والے اثرات کوکم سے کم کرنے سے متعلق شعور وآگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نجات حاصل کرنے کا واحد حل صرف شجرکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد میں معاشرے کا ہرفرد حصہ لے اور خاص طورپر طالب علم مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی ایڈمن بلاک کے سامنے سبزہ زار میں پودا لگاکر مہم کا باقائدہ آغازکیا۔

متعلقہ عنوان :