سیالکوٹ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ معمول بن گیا

سعودیہ سے آئی فیملی کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائر مار دیا، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 24 اگست 2019 17:31

سیالکوٹ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ معمول بن گیا
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، رحمان یوسف) سیالکوٹ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ معمول بن گیا۔ شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ اور پنجاب پولیس بے بس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کا ایک ایسا ہی واقعہ حالیہ دِنوں پیش آیا ہے جس میں سیالکوٹ میں 3 روز قبل سعودیہ سے آئی ایک فیملی کو ڈاکوؤں نے گھر لیا۔ جب فیملی کے افراد کی جانب سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی گئی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی ایک خاندان اور دو مرد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔