جرمن بحریہ کے P3C کے ایئر کرافٹ کا مہران نیول ایئر بیس کا دورہ

جرمن P3C (لانگ رینج میری ٹائم پٹرول) ایئر کرافٹ کا نیول ایئر بیس پی این ایس مہران کا دورہ اختتام پزیر ہو گیا۔ جرمن بحریہ کے ایئر کرافٹ کی جانب سے یہ دورہ خیر سگالی بہتر دو طرفہ تعلقات کا عکاس ہے اور دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دفاعی تعلقات کومزید مستحکم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے

ہفتہ 24 اگست 2019 17:39

جرمن بحریہ کے P3C کے ایئر کرافٹ کا مہران نیول ایئر بیس کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء) جرمن P3C (لانگ رینج میری ٹائم پٹرول) ایئر کرافٹ کا نیول ایئر بیس پی این ایس مہران کا دورہ اختتام پزیر ہو گیا۔ جرمن بحریہ کے ایئر کرافٹ کی جانب سے یہ دورہ خیر سگالی بہتر دو طرفہ تعلقات کا عکاس ہے اور دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دفاعی تعلقات کومزید مستحکم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔

    پی این ایس مہران پہنچنے پر 28 میری ٹائم اسٹرائک اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر اور عملہ کی جانب سے جرمن جہاز P3C کے عملہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران جرمن جہاز کے عملے سے پیشہ ورانہ اور سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں میری ٹائم انٹر ڈکٹری آپریشنز (ایم آئی او) ، سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر)، اینٹی سب میرین وار فیئر ، نگرانی اور فضائی آپریشنز کی تربیت کے طریقہ کار پر گفتگو شامل تھی۔

(جاری ہے)

جرمن اور پاک بحریہ P3C کے عملے نے پاک بحریہ فلیٹ اسٹاف کے ہمراہ کراچی میں جرمن کانسلیٹ کی جانب سے منعقد کردہ ڈنر میں بھی شرکت کی۔

پاک بحریہ اورفضائیہ کی تاریخی کامیابیوں سے متعلق جاننے کے لیے جرمن عملہ نے میری ٹائم اور پی اے ایف میوزیم کا بھی دورہ کیا۔جرمن وفد کے اعزاز میں کمانڈر نیول ایوی ایشن کی جانب سے ڈنر کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    جرمن بحریہ کے P3C جہاز کایہ دورہ پاکستان اور جرمن بحریہ کے بحری اشتراک کا عکاس ہے۔ جرمن بحریہ کے P3Cکا حالیہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔