ننکانہ صاحب میں چندر کوٹ نہر میں 3 دوست نہاتے ہوئے ڈُوب گئے

مرنے والوں کا تعلق شیخوپورہ کے محلہ اسلام پورہ سے تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 24 اگست 2019 17:56

ننکانہ صاحب میں چندر کوٹ نہر میں 3 دوست نہاتے ہوئے ڈُوب گئے
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر میں چندر کوٹ نہر میں تین نوجوان دوست ڈُوب کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی تین دوست جو کہ ننکانہ صاحب کے قریب واقع چندر کوٹ نہر میں نہانے آئے تھی، وہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے لہروں کی نذر ہو گئے۔تینوں متوفیان کی لاشیں بعد میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اکرم پنوا ں کی سربراہی میں 4گھنٹے کی محنت کے بعد نکال لیں۔ڈوبنے والے افراد کے موبائلز فون اور موٹر سائیکل نہر کنارے ملے جنہیں تھانہ صدر پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :