سری لنکن بلے باز دھنن جایا نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی

ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

سری لنکن بلے باز دھنن جایا نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سری لنکن بلے باز دھنن جایا ڈی سلوا نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشکل وقت میں ڈٹ کر کیویز بائولرز کا مقابلہ کیا اور 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔