ایم سی لیہ نے گلیوں میں موجود پانی کو فوری طور پر ختم کراکے سیورج لائنیں چالو کرا دی

ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوے ایم سی لیہ کے حکام نے محلہ جہان شاہ میں گلیوں میں موجود پانی کو فوری طور پر ختم کراکے سیورج لائنیں چالو کرا دی اور شہر کو چار سیکٹرز میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کے ٹیم انچارج اور عملہ کے نام و کام کی لسٹ پرمبنی پینا فلیکس وارڈوں میں آویزاں کردیے ہیں تاکہ شہری سیکٹر انچارج کو اپنے کام سے آگہی کے ذریعے صفائی کی صورت حال کو بہتر بناسکیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سی او ایم سی نعیم حسن صدیقی،ایکسین اعجاز ملغانی ،فوکل پرسن مہر نوید گل نے محلہ جہاں شاہ ،عید گاہ ،شیخ والا کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :