گرین پنجاب مہم کی تکمیل صوبے کی زرعی معیشت میں انقلاب برپاکرے گی،سید رفاقت علی گیلانی

ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہگرین پنجاب مہم دور رس نتائج کا حامل لانگ ٹرم ترقیاتی پراجیکٹ ہے،جس کی تکمیل صوبے کی زرعی معیشت میں انقلاب برپاکرے گی۔ یہ باتانہوں نے پاپولیشن ویلفیئرکمپلیکس میں گرین پنجاب مہم کے تحت پودے لگانے کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی سربراہی میں صوبے بھر میں بلین درخت لگانے کی مہم صوبے کی زرعی معیشت انتہائی سود مند اورانسان دوست ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کی جانب عملی پیش رفت ہے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول،ڈائریکٹر ماڑی سٹوپس مہر نوید ظفر نے بھی پودے لگائے۔