ننکانہ صاحب: واپڈا ملازمین نے ایس ای کی بچیکی میں کھُلی کچہری سے عوام کو اوجھل رکھا

ایس ای واپڈا گھنٹوں سائلین کا انتظار کرتے رہے، صرف 6 سائلین ہی اپنی شکایتیں بتانے پہنچے ایس ای رانا ایوب نے دوبارہ کھُلی کچہری لگانے کی ہدایت کر دی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 24 اگست 2019 18:09

ننکانہ صاحب: واپڈا ملازمین نے ایس ای کی بچیکی میں کھُلی کچہری سے عوام ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) بچیکی کے واپڈا ملازمین کی غفلت نے ایس ای کی کھُلی کچہری کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ بچیکی میں ایس ای واپڈا رانا ایوب نے عوامی مسائل سننے کی غرض سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں گھنٹوں انتظار کے بعد 5 سے 6 افراد نے شرکت کی چونکہ محکمہ واپڈا کی طرف سے کھلی کچہری کی تشہیر نہ کی گئی تھی اور محکمہ واپڈا ملازمین نے کھلی کچہری کو عوام سے اوجھل رکھا جس بنا پر یہ کھُلی کچہری مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔

دریں اثنا سٹی پریس کلب کے اراکین نے بچیکی میں واپڈا کے مسائل پر بات چیت کرنا چاہی تو ایس ای واپڈا نے خاموشی کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ میرا بچیکی میں آنے کا مقصد ہی فوت ہو گیا چونکہ یہاں ملازمین کے علاوہ کوئی دیگر افراد نہیں پہنچے۔ لہٰذاکچہری دوبارہ لگائیں گے اور اسکی مکمل تشہیر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :