آزاد کشمیر کے صحافیوں کا 24 اگست کو سیز فائر لائن کی طرف مارچ کا اعلان

اس بات کا اعلان یونین آف جرنلسٹس کے صدر سعید الرحمن صدیقی،سید آفاق شاہ،راجہ افتخار احمد اورسید عارف بہارنے پریس کانفرنس میں کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 24 اگست 2019 18:24

آزاد کشمیر کے صحافیوں کا 24 اگست کو سیز فائر لائن کی طرف مارچ کا اعلان
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، نعیم الرحمن صدیقی) آزاد کشمیر کے صحافیوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 24اگست کو سی یو جے کی سیز فائر لائن کی طرف مارچ کی کال دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر بھر سے یونین آف جرنلسٹس نے بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔مرکزی ایوان صحافت میں یونین آف جرنلسٹس کے صدر سعید الرحمن صدیقی،سید آفاق شاہ،راجہ افتخار احمد اور ،سید عارف بہارنے اس بات کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18روز سے کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کو عملاًپوری دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔ وہاں کے صحافیوں کو مظلوم عوام کے حالات منظر عام پر لانے کی پاداش میں شہید کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں آزاد کشمیر کے صحافی بھلا کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ کشمیر کے حالات اس قدر خراب ہیں کہ آزاد کشمیر بھر کے صحافیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ 24اگست کو ملکر چکوٹھی تک مارچ کر کے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرینگے۔

(جاری ہے)

یونین آف جرنلسٹس نے آزاد کشمیر بھر میں اس حوالے سے مہم شروع کردی ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے صحافیوں نے بھی ہم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ازاد کشمیر اور پاکستانی صحافیوں کے دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں۔