وزیراعلیٰ کا راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کا حکم

کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں ،ڈینگی کے سدباب کیلئے تمام ادارے بھر پور کردارادا کریں ‘عثمان بزدار

ہفتہ 24 اگست 2019 18:44

وزیراعلیٰ کا راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی ، لاہور اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ محکمے او رادارے ڈینگی کی روک تھام کے لئے فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔انسداد ڈینگی کیلئے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈینگی کے سدباب کیلئے صوبہ بھر میں تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ جہاںکوتاہی نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا-کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کریں۔ڈینگی کی روک تھام کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔ انتظامی افسران ڈینگی سے بچائو کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ جہاں خامیاں ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے۔ ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ مہیا کیا جائے۔ مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے۔