Live Updates

اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کا خاتمہ پاکستان کریگا ،

پاکستان پہل کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریگا پاکستان پراگر جنگ تھوپی گئی تو بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر اس جنگ کو دہلی میں ختم کریگا‘ وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر بین الاقوامی قیادت کو کشمیر کے اصل مسئلے سے روشناس کرایا ہے‘ وزیر اعظم عالمی برادری‘ بین الاقوامی تنظیموں‘ عالمی مبصرین کو مقبوضہ وادی میں ہندوستان کے مائنڈ سیٹ کی طرف متوجہ کر رہے ہیں‘ عمران خان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے ایک خودار قوم کے لیڈر کے طور پر اپنا اور قوم کا بیانیہ پیش کیا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانیت کا قتل عام بند کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، پوری پاکستانی قوم ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے ، پاکستانی صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کا مقبوضہ وادی کے صحافیوں سے لائن آف کنٹرول پر پہنچ کر اظہار یکجہتی کرنا لائق تحسین ہے‘ کرتار پور راہداری سکھوں کا بنیادی حق ہے جس کا نومبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق افتتاح کیا جائیگا، حکومت پاکستان میں ریفارمز ایجنڈے کے تحت تبدیلی لا رہی ہے ، حکومت نے معاشی خود مختاری کی طرف قدم بڑھا دیئے ہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

ہفتہ 24 اگست 2019 18:53

اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کا خاتمہ پاکستان کریگا ،
لاہور۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو پاکستان اس کو ختم کریگا لیکن پاکستان پہل کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریگا تاہم اگر پاکستان پر جنگ تھوپی گئی تو بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر اس جنگ کو دہلی میں ختم کریگا‘ وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر بین الاقوامی قیادت کو کشمیر کے اصل مسئلے سے روشناس کیا ہے‘ انہوںنے کشمیر کاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ تشکیل دیا ہے جو اپنی ترجیحات طے کرکے کشمیر کاز کو آگے بڑھا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان عالمی برادری‘ بین الاقوامی تنظیموں‘ عالمی مبصرین کو مقبوضہ وادی میں ہندوستان کے مائنڈ سیٹ کی طرف متوجہ کر رہے ہیں‘ عمران خان نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے ایک خودار قوم کے لیڈر کے طور پر اپنا اور قوم کا بیانیہ پیش کیا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانیت کا قتل عام بند کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، پوری پاکستانی قوم ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے ، پاکستانی صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کا مقبوضہ وادی کے صحافیوں سے لائن آف کنٹرول پر پہنچ کر اظہار یکجہتی کرنا لائق تحسین ہے‘ کرتار پور راہداری سکھوں کا بنیادی حق ہے جس کا نومبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق افتتاح کیا جائیگا، حکومت پاکستان میں ریفارمز ایجنڈے کے تحت تبدیلی لا رہی ہے ، حکومت نے معاشی خود مختاری کی طرف قدم بڑھا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے کشمیر کاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ تشکیل دیا ہے جو اپنی ترجیحات طے کرکے کشمیر کاز کو آگے بڑھا رہا ہے‘ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے وزیر اعظم قوم سے خطاب کرینگے جبکہ قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا دن بھی منائے گی اور کشمیری بھائیوں کو یکجہتی اور ان سے محبت کا پیغام دیا جائے گا‘ فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ 20 روز سے کشمیری عوام کا رابطہ دنیا سے مقطع ہے‘ سوشل میڈیا تک رسائی نہیں کوئی بین الاقوامی صحافی وہاں نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں اور صحافتی تنظیموں نے مقبوضہ وادی کے صحافیوں سے لائن آف کنٹرول پر پہنچ کر اظہار یکجہتی کرنا لائق تحسین ہے‘ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سکھ‘ عیسائی‘ ہندووںسمیت اقلیتی رہنمائوں نے ملکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اس وقت اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن دنیا خواب خرگوش کے نشے سے بیدار ہونے کیلئے تیار نہیں تاہم انسانی حقوق تنظیموں اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی اصل حقیقت سے متعلق باور کرانے کی ضرورت ہے‘ وزیر اعظم عمران خان عالمی برادری‘ بین الاقوامی تنظیموں‘ عالمی مبصرین کو مقبوضہ وادی میں ہندوستان کے مائنڈ سیٹ کی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی اور کشمیر کاز کو سپورٹ کرنے کیلئے پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے سیریز آف ایونٹس کاانعقاد کرے۔ فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے پروپیگنڈہ چل رہا تھا تاہم پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ کرتار پور راہداری سکھوں کا بنیادی حق ہے جس کا نومبر میں طے شدہ شیڈول کے تحت افتتاح کیا جائیگا‘ اس حوالے سے جو ٹی او آرز طے ہوئے اور اس سلسلہ میں بال بھارت کی کورٹ میں جاچکی ہے‘ بھارت کو بھی سکھوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس مسئلہ کی طرف توجہ دینی چاہئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ ہو یا امن کسی بھی صورتحال میں پاکستان کا سکھ برادری کے ساتھ نرم گوشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی سطح پر بین الاقوامی قیادت کو کشمیر کے اصل ایشوز سے روشناس کرایا اور امریکی صدر ٹرمپ کو یہ باور کروایا کہ مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ مسلمان قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 11 قراردادیں ان کی حمایت میں موجود ہیں جن کو روند کر بھارت کشمیریوں سے ان کی شناخت چھین رہا ہے جس کے بعد امریکی صدر نے مودی سے بات کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانیت کا قتل عام بند کرے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے حوالے سے بیان پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک خودار قوم کے لیڈر کے طور پر اپنا اور قوم کا بیانیہ پیش کیا کیونکہ وہ تمام خواہشات جو پاکستان امن کیلئے رکھتا تھا اس کو بھارت نے کمزوری سمجھا جس کے بعد وزیر اعظم نے یہ بیانیہ پیش کیا اور کہا کہ اس وقت تک ہم مودی کے کسی بھی ایسے قدم کی حمایت نہیں کرینگے جو کشمیریوں کے بغیر ہو۔

ایک سوال پر معاون خصوصی نے کہاکہ اسلام کا بنیادی اصول یہ ہے کہ مسلمان بھائی بھائی ہیں اور ایک جسم کی مانند ہیں لیکن بدقسمتی سے جسم کے کچھ حصے مردہ ہوئے ہوئے ہیں اور درد ان کو محسوس نہیں ہو رہی تاہم اسلام کے بنیادی نظریئے کی بنیاد پر جوزخم کشمیریوں کے جسم پر آتا ہے وہ پاکستان اپنے جسم پر محسوس کرتا ہے اور وہاں جو خون بہتا ہے وہ پاکستان یہ محسوس کرتا ہے کہ ہمارے جسم سے یہ خون رس رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کامسئلہ کسی ایک مذہب یا قومیت کا مسئلہ نہیں یہ انسانیت کا مسئلہ ہے جو بھی انسانیت کا جذبہ رکھتا ہے اس کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں احساس ضرور ہو گا۔ ایک اور سوال پ معاوں خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پاکستان میں ریفارمز ایجنڈے کے تحت تبدیلی لا رہی ہے تاہم فی الوقت عوام کو کڑوی گولیوں کی کڑوا ہٹ محسوس ہو گی لیکن حکومت نے معاشی خود مختاری کی طرف قدم بڑھا دیئے ہیں ۔

ندیم افضل چن کے عہدہ کے استعفیٰ کے حوالے انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی میں اہم کردار ہے اس کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا تاہم وزیر اعظم کا یہ استحقاق ہے کہ وہ اپنے کھلاڑی کو کس جگہ کھلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواہ ساز فیکٹریوں کو افواہیں روک کر قومی ایجنڈے کی طرف بڑھنا چاہئے‘ انہوں نے کہا کہ سرسبز و شاداب پاکستان عمران خان کا ایک انقلابی قدم ہے اور پلانٹ فار پاکستان کا نعرہ‘ پاکستان کی گلی گلی‘ قریہ قریہ‘ چپے چپے پر پھیلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج گلوبل وارمنگ ہے جبکہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کے خدشات بھی موجود ہے جو درختوں کی عدم دستیابی سے پیدا ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 5 سال میں 10 ارب درخت لگانے کا قدم اٹھایا ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے سول سوسائٹی‘ تنظیمیں‘ سیاسی جماعتوں کی قیادت اور عوام کاوشیں کر رہی ہے جن کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن ہو یا جنگ کر تاپور راہداری منصوبہ نومبر تک ہر صورت مکمل کر دیا جائے گا۔ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ بر صغیر کی آخری جنگ ہوگی، وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیربن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ بھارت اسرائیل سے بڑا ظالم اور دہشت گرد بن کر کشمیر یوں پر مظالم کر رہا ہے ’بندوق ‘گولی اور کر فیو کشمیر یوں کے جذبہ کو ختم نہیں کر سکتا ۔

نر یندر مودی امن اور انسانیت کا بدتر ین دشمن ہے ، وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے آنکھیں بند کر نے کی بجائے کشمیر یوں پرہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر بدترین ظلم کر رہا ہے مگروہاں انسانی حقوق کی تنظیموں اور پار لیمنٹر ین سمیت میڈیا کو جانے کی اجازت ہوتی ہے مگر نر یندر مودی کی دہشت گردی اسرائیل سے کئی گنا زیادہ ہے جس نے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت ہے اور نہ ہی کشمیری اپنے گھر وں سے نکل سکتے ہیں۔

یہ تاریخ کا بدترین ظلم اور دہشت گردی ہے جس کا اقوم امتحدہ سمیت تمام اداروں کو سخت اور فوری نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں کیساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پرکشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ہٹلر سے بھی زیادہ ظالم نر یندر مودی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر یں گے اور دنیا پر زور دیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کر تار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے بھارت پہلے دن سے ہٹ دھر می کا مظاہر ہ کر رہا ہے مگر تمام تر حالات کے باوجود پاکستان کر تارپور راہداری منصوبے پر تیزی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور انشاء اللہ باباگرونانک کی550جنم دن سے پہلے پاکستان ہر صورت کر تار پور راہداری منصوبے کو مکمل کر ے گا اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقر یبات کی تیاریوں کے حوالے سے 31اگست کو گور نر ہائوس لاہور میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے سکھوں کی بڑی تعدادشر یک ہورہی ہے اور میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ باباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر ان کو پاکستان میں فول پروف سکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو ان کا حق دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات