غرب اردن: فدائی حملے میں یہودی آبادکارخاتون ہلاک، تین زخمی

ّاسرائیلی حکام نے فدائی حملے میں یہودی خاتون کی ہلاکت تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

ہفتہ 24 اگست 2019 19:50

غرب اردن: فدائی حملے میں یہودی آبادکارخاتون ہلاک، تین زخمی
رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میں 'دولیو' یہودی کالونی کے قریب ایک فدائی حملے کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔اسرائیلی حکام نے فدائی حملے میں ایک یہودی خاتون کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رملہ کے قریب ایک فلسطینی شہری کے فدائی حملے میں ایک یہودی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے دستی بم حملے میں دو یہودی آبادکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دولیو یہودی کالونی غرب اردن کے شمال مغرب میں رام اللہ سے 40 کلو میٹر کی مسافت پر ہی