انتہائی پیچیدہ میزائل چھپا رکھے ہیں،نائب ایرانی وزیر دفاع

دشمن کو سرپر ائز دینے کے لیے انہیں منظرعام پرنہیں لایا گیا،قاسم تقی متنازع جوہری پروگرام پرکسی قسم کی بات چیت کی مزید گنجائش نہیں رہی ، وزیرخارجہ

ہفتہ اگست 20:07

انتہائی پیچیدہ میزائل چھپا رکھے ہیں،نائب ایرانی وزیر دفاع
تہران،جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) ایران کے نائب وزیر دفاع قاسم تقی زادہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے انتہائی پیچیدہ نوعیت کے تباہ کن میزائل تیار کررکھے ہیں مگردشمن کو سرپر ائز دینے کے لیے انہیں منظرعام پرنہیں لایا گیا۔ ان میزائلوں کا حال ہی میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میںخطاب کے دوران کہا کہ ایران اپنی تمام دفاعی کامیابیاں ذرائع ابلاغ کے سامنے نہیں لاتا۔

ہم بہت سی چیزیں چھپا کررکھتے ہیں تاکہ وقت آنے پر دشمن کو حیران کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران نے انتہائی پیچیدہ میزائل تیار کررکھے ہیں۔ اگرچہ ان رینج زیادہ دور تک نہیں مگر وہ انتہائی تباہ کن ہیں ۔دوسری جانب ایک بیان میں وزیرخارجہ جواد ظریف نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے ساتھ سنہ 2015ئ کو طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کو'مفید' اور نتیجہ خیز قراردیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ متنازع جوہری پروگرام پر کسی قسم کی بات چیت کی مزید گنجائش نہیں ۔ ہم نے فرانس کے سامنے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اور فرانس طے شدہ نکات پرعمل درآمد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :