الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی ،فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 20:09

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی ،فردوس عاشق اعوان کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری آئین کے مطابق کی گئی ہے اور چیف الیکشن کمشنر کے پاس حلف لینے سے انکار کا اختیار بلکل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نئے ارکان دیانتدار اور قانون کے ماہر ہیں اور ملک بھر سے تمام بار ایسوی ایشنز اور کونسلز نے بھی ان کی تقرری کی حمایت کی ہے ۔