کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت 7 ستمبر تک کے لئے منظور کر لی گئی

ہفتہ 24 اگست 2019 20:40

کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت 7 ستمبر تک کے لئے منظور کر لی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ کی عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت 7 ستمبر تک کے لئے منظور کر لی گئی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی درخواست ضمانت دائر کیک جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجھ پر غلط مقدمہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میریم نواز اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار کارکنوں کو مار رہے تھے جس پر میں نے انہیں منع کیا اس بات پر مقدمہ بنایا گیا۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسلام پورہ پولیس سے 7 ستمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ اسلام پورہ پولیس نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔