وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکپتن،اوکاڑہ اورساہیوال کے لئے صحت انصاف کارڈ سکیم کا افتتاح کردیا
ساہیوال ڈویژن کیلئے 80کروڑ روپے کی7میگاپراجیکٹس اورپولیس کمپلینٹ سیل، کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسنگ لیب،پکار 15کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا سردار عثمان بزدار نے سٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال کی ٹیچنگ ہسپتال اپ گریڈ یشن سمیت 1ارب19کروڑ روپے کے تین میگاپراجیکٹس کا بھی اعلان کر دیا
ہفتہ 24 اگست 2019 21:47
(جاری ہے)
وزیراعلی نے سرکٹ ہاس میں موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اورمہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔
بعد ازاں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے 3 اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سفید پوش عزت و احترام سے نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔ نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا علاج، ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ فری ہوں گے، بل حکومت ادا کرے گی۔صحت انصاف کارڈ کے مریض کو آمد و رفت کیلئے کرایہ بھی دیا جائے گا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 8 امراض کا مفت علاج اور فری فالو اپ ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ماں اور بچے کو بھی علاج کی خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ 24 اضلاع میں 67 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ساہیوال کی 25 فیصد، اوکاڑہ کی 29 فیصد اور پاکپتن کی 27 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔ ساہیوال ڈویژن میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو صحت انصاف کارڈ دیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کو بھی مرحلہ وار صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے۔ علما، مشائخ، خطیب اور مدارس کے طلبہ کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسنگ لیب، پکار 15 کنٹرول روم سے عوام کو سہولت ہوگی۔ پولیس کمپلینٹ سیل کے قیام سے امن و امان اور پولیس سے متعلق شکایات کو جلد حل کیا جاسکے گا۔وزیراعلی نے خطاب میں بتایا کہ ساہیوال ڈویژن کیلئے 80 کروڑ روپے کی لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ چیچہ وطنی میں 29 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے ماڈل کیٹل مارکیٹ تعمیر کی گئی ہے۔قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم ساہیوال کی فلڈ لائٹس وغیرہ کی تنصیب 4 کروڑ 26 لاکھ روپے سے کی گئی ہے۔ کمیر میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی تعمیر کا منصوبہ 11 کروڑ 80 لاکھ روپے سے مکمل کیا گیا۔کمیر کی میونسپل کمیٹی کا آفس ایک کروڑر وپے سے بنایا گیا۔کمیر کے آر ایچ سی میں ایک کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت سے درکار سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ رینالہ خورد میں 18 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبے میں ساہیوال ڈویژن کیلئے 68 ارب روپے کے 316 پراجیکٹس شامل ہیں۔ساہیوال ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے ترجیحات فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ساہیوال کے لئے 3 میگا پراجیکٹ 7 ارب 19کروڑ وپے کی لاگت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔ ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ عارف والا سے بہاولنگر تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر 67 کروڑ سے مکمل ہوگی۔ عارف والا بائی پاس، این فائیو رائل ہوٹل سے سرور چوک تک بائی پاس 43 کروڑ سے تعمیر ہوگی۔ پنجاب میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 50 کروڑ پودے لگائیں گے۔ پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی نگہداشت اصل ذمہ داری ہے۔ یقین ہے کہ ساہیوال کے باشعور شہری پودے لگائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کرکے وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔وزیراعلی عثمان بزدا رنے ساہیوال،پاکپتن اوراوکاڑہ کے شہریوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔تقریب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری صحت نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزرا ڈاکٹر اختر ملک، ملک نعمان لنگڑیال،اعجازعالم،سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاس میں ساہیوال کے صحافیوں نے ملاقات کی اوروزیراعلی نے صحافیوں کے مطالبات اورتجاویز سنیں۔ وزیراعلی نے صحافیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں صحافی کالونی کے مطالبے پر ہمد ردانہ غورکیاجائے گا۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی قائم کرنے کی پالیسی زیر غورہے۔ساہیوال کے اگلے دورے میں صحافیوں کیلئے اچھی خبریں لائیں گے۔ کمشنر صحافی کالونی کیلئے اراضی کی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کریں۔اس موقع پر کمشنرساہیوال اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ کیا اورپلانٹ کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ وزیراعلی عثمان بزدار کو پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوار اورترسیل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ساہیوال کو ل پاورپلانٹ اب تک 19.6ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کرچکا ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار اورماحول دوست اقدامات کی تعریف کی اورکہا کہ کول پاور پلانٹ پاک چین دوستی کی علامت ہے۔حکومت پنجاب سی پیک کے تحت کول پاور پلانٹ کے منصوبے پر تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعلی نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلی نے پلانٹ کے کولنگ ٹاور سے سٹیم کے اخراج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی نے پاور پلانٹ کے پونڈنگ ایریا(آبی ذخیری) کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلی نے بجلی کی پیداواری عمل کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اوردیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.