برطانوی شاہی محل کے عہدیدار نے شہزادے اینڈریو کے جنسی جرائم میں ملوث ہونے کی تصدیق کردی

شاہی محل میں شہزادے کیلئے جیفری اپسٹن سمیت متعدد لڑکیوں کو جنسی غلام بنائے جانے کے لیے بھرتی کرنے والی خاتون گیسلین میکسویل شاہی محل میں آتی رہی ہیں،پال پیچ پال پیج خود فراڈ کے جرائم میں ملوث رہا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ملازمت سے نکال کر ان کے خلاف عدالت میں مقدمات چلائے گئے تھے،شاہی محل نے تمام الزامات کو مسترد کردیا

ہفتہ 24 اگست 2019 22:00

برطانوی شاہی محل کے عہدیدار نے شہزادے اینڈریو کے جنسی جرائم میں ملوث ..
نیویارک، لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) برطانوی شاہی محل کے عہدیدار نے شہزادے اینڈریو کے جنسی جرائم میں ملوث ہونے کی تصدیق کردی ، شاہی محل میں بطور سیکیورٹی عہدیدار ذمہ داریاں نبھانے والے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو ماضی میں شاہی محل میں اپنی خواتین دوست کو لاتے رہے۔ 1998 سے 2004 تک شاہی محل میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے والے عہدیدار پال پیج نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی محل میں جیفری اپسٹن سمیت ان کے لیے لڑکیوں کو جنسی غلام بنائے جانے کے لیے بھرتی کرنے والی خاتون گیسلین میکسویل شاہی محل میں آتی رہی ہیں۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ جیفری اپسٹن اور گیسلین میکسویل سمیت کئی خواتین شہزادہ اینڈریو کی دعوت پر شاہی محل میں آتی رہیں اور انہیں کسی گیٹ پاس کے بغیر ہی اندر جانے دیا جاتا۔

(جاری ہے)

عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسی عرصے کے دوران شہزادہ اینڈریو مختلف خواتین کو شاہی محل میں لاتے رہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ شاہی محل میں شہزادے کی مہمان بن کر ا?نے والی خواتین کے ساتھ کچھ غلط کام کیا جاتا تھا یا نہیں۔

دوسری جانب شاہی محل نے ایک بار پھر ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پال پیج خود فراڈ کے جرائم میں ملوث رہا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ملازمت سے نکال کر ان کے خلاف عدالت میں مقدمات چلائے گئے تھے۔ادھر ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جفیری اپسٹن اسکینڈل میں شہزادہ اینڈریو کا نام آنے کے بعد شہزادے پر سختی کردی گئی ہے اور انہیں ماضی کی طرح ہر کام کرنے کی آزادی نہیں۔

اخبار کے مطابق اگرچہ شاہی محل نے شہزادہ اینڈریو کے کم عمر خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزامات کو مسترد کیا ہے، تاہم بیکنگھم پیلس کے قریبی ذرائع کے مطابق شہزادہ کے درجنوں خواتین سے تعلقات رہے ہیں۔اخبار نے شہزادہ اینڈریو کی جیفری اپسٹن اور ان کے لیے لڑکیوں کو جنسی غلام بنائے جانے کے لیے بھرتی کرنے والی گیسلین میکسویل کے ساتھ نئی تصاویر بھی شائع کیں اور دعویٰ کیا کہ ماضی میں شہزادہ اینڈریو ان کے انتہائی قریب تھے۔

شاہی محل میں ملازمت کرنے والے سابق ملازمین کے مطابق شہزادہ اینڈریو نے 1996 میں اہلیہ سارا فرگوسن سے طلاق کے بعد جیفری اپسٹن اور گیسلین میکسویل سے تعلقات بڑھائے۔خیال رہے کہ اسی اسکینڈل میں برطانوی ماڈل ناؤمی کامپبیل سمیت امریکا کے کئی سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آئیتھے۔