Live Updates

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شاہد آفریدی کی مودی پر شدید تنقید

کشمیر کے متنازع خطے میں تشدد اور ظلم روکنے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کر ے ، سابق آل رائونڈر

ہفتہ 24 اگست 2019 22:00

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شاہد آفریدی کی مودی پر شدید تنقید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے متنازع خطے میں تشدد اور ظلم کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے، بھارتی عوام کی اکثریت نریندر مودی کی بربریت کی حمایت نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مودی دیرپا امن کی جانب قدم بڑھائیں اور اس غیر انسانی عمل کو روکا جانا چاہیے۔ ناانصافی اور ظلم و جبر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکال لیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے کشمیر میں جاری تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے پر وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔خیال رہے کہ 1989 سے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کے دوران اب تک 50 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات