صوبائی وزیربلوچستان کی گاڑی کوحادثہ، بھتیجی جاں بحق، 2 بیٹیاں شدید زخمی

گاڑی میں صوبائی وزیر نورمحمد کے اہلخانہ سوار تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، لیویز ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اگست 2019 19:42

صوبائی وزیربلوچستان کی گاڑی کوحادثہ، بھتیجی جاں بحق، 2 بیٹیاں شدید ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2019ء) بوستان کے قریب صوبائی وزیربلوچستان حاجی نورمحمد خان دومڑ کی گاڑی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں صوبائی وزیر کی بھتیجی جاں بحق،2 بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں،گاڑی میں صوبائی وزیرنور محمد کے اہلخانہ سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلوچستان نورمحمد دمڑ کی گاڑی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

حادثے کی شکار گاڑی میں صوبائی وزیرنور محمد کے اہلخانہ سوار تھے۔ حادثے میں صوبائی وزیر کی بھتیجی جاں بحق،2 بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے صوبائی وزیربلوچستان حاجی نورمحمد خان دومڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ حاجی نورمحمد خان دومڑ نے جنرل الیکشن 2018ء میں حلقہ پی بی 6 سے کامیابی حاصل کی اوربلوچستان حکومت میں بطور صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ اینڈ انجیئرنگ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔