Live Updates

معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں چنیوٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنا نمایاں کردار ادا کیا ،شاہد محمود چودھری

ہفتہ 24 اگست 2019 22:26

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) قلم کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے چنیوٹ کی صحافی برادری نے ہمیشہ مثبت صحافت کے ذریعے معاشرتی مسائل کی بہتر انداز سے نشاہدہی کی اور ان مسائل کو ضلعی افسران سے حل کروایا۔ ضلع چنیوٹ کی عوام کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا اور بھرپور کوشش کی جائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کی تعمیر و ترقی کی بھی مقررین کی جانب سے مکمل یقین دہانی ڈسٹرکٹ پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران صدر شاہد محمود چودھری،جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال،سیکرٹری اطلاعات عامر صدیقی،نائب صدر حاجی اکرم ساگر چوہدری،نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو،سنیئرنائب صدر مدثر نقی،نائب صدر ہارون ملک ،فنانس سیکرٹری شوکت علی ڈاھر ،اشفاق احمد راجھہ تاحیات سیکرٹری انفارمیشن سے صوبائی وزیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم سے حلف لیا جبکہ یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداران صدر چوہدری غلام رسول شاکر،جنرل سیکرٹری ناصر چودھری،نائب صدر ظہیرعباس سپراء،نائب صدر ارشد عسکری،جوائنٹ سیکرٹری کلیم اللہ بلوچ،نائب صدر ملک سردار،سنیئرنائب صدر ڈاکٹر طاہر رشید سیال،سیکرٹری اطلاعات ساجد منیرکالرو ،چیئرمین مجلس عاملہ مشتاق ناصرسے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے مہر تیمورامجد لالی نے حلف لیا اس موقع پر حلف برداری کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی تقریب میں ضلع بھر کے صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی اجمل چیمہ تھے، تقریب میں خصوصی طورپرتاحیات سرپرست ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ حاجی عبدالغفور زاہد آرائیں لدھیانوی ،سابق صدر پریس کلب سرور علی چودھری،سی ای او چنیوٹ کیبل نیٹ ورک سردار عامر محمود چودھری، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ طارق خان نیازی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر۔چوہدری مسعود اقبال ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے مہر تیمورامجد لالی ،صوبائی پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ ایم پی اے چنیوٹ، ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی ، ندیم ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر خضر افضال ،میڈم طاہرہ خان،میڈم فرخ رضوان ،مرکزی صدر انجمن تاجران حاجی جمیل فخری،صدر یونین آف فرنیچرز چنیوٹ ملک خلیل احمد،جنرل سیکرٹری یونین آف فرنیچرز سید کاشف زیدی،صدر بار ایسوسی ایشن جعفر علی شاہ جعفری ،جنرل سیکرٹری بار شاہدیعقوب ،ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں شوکت تھہیم ،ڈویژنل انفارمیشن آفیسر سبحان علی صاحب،شاہد محمود ولہ رائے،امیر جماعت اسلامی چوہدری محمد اسلام ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ایم ایس ڈی ایچ کیو چنیوٹ ڈاکٹر انجم اقبال،ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر شاہد حسین،سید کرنل عاصم،سی ای او ایجوکیشن ذوالفقار احمد ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت فہد نعیم فخری،صدر بھوانہ پریس کلب سید مخدوم زیدی،صدر پریس کلب لالیاں عرفان بٹ ،کاظم نذیر عاطف ،سمیت دیگر نے خوبصورت تقریب منعقد کرانے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور چنیوٹ کی صحافی برادری نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے ہمیشہ اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

صحافی برادری دن رات محنت سے عوام تک حقائق پہنچا رہے ہیں اور اداروں کی مثبت طریقے سے مسائل کی نشاندہی کرکے بھی خدمت کرتے ہیں امید کرتے ہیں نئی منتخب ہونے والی کابینہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے گی اور شہری مسائل حل کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات