راناثناء اللہ کے سسر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

نماز جنازہ آج صبح دس بجے سمن آباد کے بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی، رانا ثناء اللہ کی پیرول پر رہائی کی درخواست مسترد

اتوار 25 اگست 2019 00:06

راناثناء اللہ کے سسر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) سابق صوبائی وزیر قانون ،ممبر قومی اسمبلی راناثناء اللہ کے سسر اور فیصل آبادپریس کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رانا توصیف یوسف کے والد رانا یوسف مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں ،انکی نماز جنازہ آج 25اگست بروز اتوار صبح دس بجے سمن آباد کے بڑے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ جو ان دنوں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل ہیں انکے عزیز اواقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے انکی پیرول پر رہائی کی درخواست بھی دی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے درخواست کو مستردکردیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے سسر کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔