ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے،سلیم مانڈوی والا

آصف علی زرداری کے طبی ٹیسٹ کرائے جائیں، ڈاکٹروں کی سفارشات پرعمل درآمد کیا جائے: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 24 اگست 2019 22:58

ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے،سلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 24 اگست2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، انکے طبی ٹیسٹ کروائے جائیں اور ان کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی سفارشات پرعمل درآمد کیا جائے۔ سلیم مانڈی وال نے کہا کہ آصف علی زرداری کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور صف زرداری کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا جائے۔

خیال رہے کہ جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں منتقلی کو8روز گزرنے کے باوجود ملاقاتیوں کے لئے کوئی واضح شیڈول جاری نہیں ہو سکاجبکہ آصف زرداری کی ہمشیرہفریال تالپور کو پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میںنامزد ہونے کے باعث ان سے قبل اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ سے ملاقاتوں کے لئے الگ الگ دن مختص کئے جائیں گے تاہم انہیں جیل میں ’’بی‘‘ کلاس کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداریکو احتساب عدالت اسلام آباد نی16اگست کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا ، جیل میں ان کو بطور حوالاتی قید رکھا گیا ہے زرداری کی جیل منتقلی کے بعد ان کا سٹاف، بیڈ میٹرس اور روم کولر لے جیل پہنچا تھا تو ان کے سامان کو روک لیا گیا تھا کچھ دیر جیل حکام نے سیکنگ کرنے کے بعد سامان اندر لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آصف علی زرداری کے لیے منی لانڈرنگ کرنے میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ناصر عبداللہ لوتھا نے منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔