Live Updates

کپتان نے اتحادی جماعت ق لیگ کی وکٹ گرا دی

سابق ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 24 اگست 2019 23:09

کپتان نے اتحادی جماعت ق لیگ کی وکٹ گرا دی
گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 24 اگست2019ء) ق لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر صدر جسٹس(ر)سید جعفرشاہ سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس ان کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر صوبائی صدر نے وزیر ولایت کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ولایت کی شمولیت سے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی مزید فعال اور مضبوط ہو گی۔ اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر شاہ ناصر، نائب صدر سید امجد زیدی، سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر، سینئر رہنماغلام نبی ایڈوکیٹ، سینئر رہنما گلاب شاہ آصف،ظہیر الدین بابر،طفیل احمد اور علی کاظم نے وزیر ولایت علی کو ہار پہنا کر انہیں جماعت میں خوش آمدید کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات