ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کے پروپیگنڈے کی ادارے نے خود تردید کر دی

کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اختیار صرف ایف اے ٹی ایف کو حاصل ہے، اس کا کوئی بھی ریجنل گروپ یا ایشیا پیسفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ نہیں کرسکتا: ترجمان ایف اے ٹی ایف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 24 اگست 2019 23:21

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کے پروپیگنڈے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء)  ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کے پروپیگنڈے کی ادارے نے خود تردید کر دی ہے۔ ترجمان ایف اے ٹی ایف الیگزینڈرا وجمینگا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اختیار صرف ایف اے ٹی ایف کو حاصل ہے، اس کا کوئی بھی ریجنل گروپ یا ایشیا پیسفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اختیار صرف اور صرف ایف اے ٹی ایف کو حاصل ہے اور اس کا کوئی بھی ریجنل گروپ یا ایشیا پیسفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 14 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا جس میں ہونے والے فیصلے باضابطہ طور پر شائع کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ذیلی ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس کے اعلامیے میں بھی بتایا گیا ہے کہ ہ پاکستان کی میوچل ایویلیوایشن رپورٹ اپنائی گئی ہے۔

پاکستان سمیت 5 ممالک کی رپورٹ اپنائی گئی ہے ۔ اجلاس کا مکمل اعلامیہ اکتوبر کے اوائل میں جاری کیا جائے گا۔ پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ہو گا۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 13 اکتوبر کو پیرس میں ہو گا۔ ایف اے ٹی ایف کی ذیلی ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس میں پاکستان سے مخالف فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتیمیڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان جو بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ایف اے ٹی ایف کے اس اجلاس کے بعد اب خود رو رہا ہے۔ دوسری جانب سینئیر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف میں پریزینٹیشن متاثر کن رہی ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیے جانے کی جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔