نواز شریف اور آصف علی زرداری توبہ نہیں کرتے: اعجاز شاہ

دونوں لوٹا ہوا مال واپس کردیں، میں ضمانت دیتا ہوں کہ انہیں چھوڑ دیں گے: وفاقی وزیر داخلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 24 اگست 2019 23:40

نواز شریف اور آصف علی زرداری توبہ نہیں کرتے: اعجاز شاہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست 2019ء) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری توبہ نہیں کرتے، اگر دونوں لوٹا ہوا مال واپس کردیں، میں ضمانت دیتا ہوں کہ انہیں چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے لوگ ہمارے ساتھ بانی ایم کیوایم کے نظریے کے ساتھ نہیں بیٹھے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمانہ چلا گیا جب دو ملک جنگ لڑتے تھے اور باقی ملک سائڈ پرتالیاں بجاتے تھے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کہا فلیش پوائنٹ پر ہیں، مودی نے 2ارب انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، یقین سے کہتا ہوں مسلم امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہماری حکومت کشمیریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیرکو زیر بحث لایا گیا،یہ بھارت کیلیے دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر کہا کہ قومی املاک کو نقصانپہنچایا گیا توچھترول ہوگی، مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیلئے آنے والوں کوخوش آمدید کہیں گے ہم کہتے ہیں یہ آئیں یہ اپنی موت خود مریں گے۔

عمران خان نے کنٹینراور پانی پرامن دھرنے والوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری توبہ نہیں کرتے، اگر دونوں لوٹا ہوا مال واپس کردیں، میں ضمانت دیتا ہوں کہ انہیں چھوڑ دیں گے۔