یورپ ایٹمی معاہدے بارے اپنے وعدے پورےکرے تو ایران بھی عمل درآمد معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لے گا،وزیر خارجہ جواد ظریف

اتوار 25 اگست 2019 10:50

یورپ ایٹمی معاہدے بارے اپنے وعدے پورےکرے تو ایران بھی عمل درآمد  معطل ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر یورپ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کو معطل کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ واپس لے لے گا۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر امانویل میکرون کی تجاویز کا خیرمقدم  کرتے ہوئے کہا ہے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فرانسیسی صدر کی تجاویز مناسب راستہ طے کررہی ہیں۔

فرانس کے صدر نے ایران کے صدر کو اچھی تجاویز پیش کی تھیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جس راستے پرچلنے کا انہوں نے انتخاب کیا ہے کہ وہ مناسب راستہ ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے فرانسیسی صدر کی تجاویزکی تفصیلات کا ذکرکیے بغیر کہا کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ ایران کے لئے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے والے راستے کا انتخاب کرے حتیٰ کہ ایک ایسے وقت جب امریکا ایٹمی معاہدے کا رکن نہیں رہا۔