Live Updates

امہ نہیں، آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہونی چاہئیے

نریندر مودی کے عرب ممالک کے ساتھ تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے جوپاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتے ہیں کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 11:03

امہ نہیں، آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہونی چاہئیے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے نریندر مودی کو اعلیٰ اعزاز دیے جانے پر پاکستان کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان ہر بھی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تنقید کی جا رہ ہے کہ عمران خان جن کی ڈرائیوری کرتے رہے وہی کشمیر میں مسلمانوں کے قاتل کو ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے، نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں،امہ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے۔

۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب  متحدہ عرب امارات کی جانب سے نریندر مودی کو اعلیٰ اعزاز دیے جانے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے شہزادہ محمد بن زید النہیان پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مودی کشمیر میں قصائیوں کی طرح کشمیریوں کو کاٹ رہا ہے اور محمد بن زید النہیان اسے اعلیٰ اعزاز سے نواز رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’مودی کشمیر میں قصائیوں کی طرح کشمیریوں کو کاٹ رہا ہے اور محمد بن زید النہیان اسے اعلیٰ اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ محمد ﷺ نے فرمایا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے پیار ، رحمت ، اور ہمدردی میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی ہے۔ جب کسی بھی اعضاء میں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم درد اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے‘‘۔واضح رہے متحدہ عرب امارات کی شاہی حکومت نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول’’زیڈ ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات