پاکستان میں سمگل ہونیوالا بھارتی سامان پکڑا گیا

بھارتی چیزیں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے سے پہلے انڈیا سے درآمد کرکے افغانستان پہنچائی گئی،وہاں سے پاکستان سمگل کیا گیا، مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 11:20

پاکستان میں سمگل ہونیوالا بھارتی سامان پکڑا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) کسٹمز حکام نے لاہور اسلام آباد موٹروے پر کاروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھارتی سامان پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممبر کسٹم جواد آغا کی ہدایت پر ماڈل کسٹم کلکٹر اسلام آباد کی اینٹی سمگلنگ مہم زوروشور سے جاری ہے۔

اس سلسلے میں کلکٹرکسٹمز سیما رضا بخاری اور ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم عائشہ بشیروانی کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز فہد اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔اینٹی سمگلنگ کی اس خصوصی ٹیم نے ہفتے کے روز M2 موٹروے پر 40 فٹ لمبا کنٹینر پکڑا جو بظاہر تو خالی لگ رہا تھا لیکن اس کی خفیہ خانوں میں سمگلنگ کا مال چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران سمگلنگ کا مالک قبضہ میں لے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے سامان میں بھارتی چیزیں شامل تھیں جو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے سے پہلے انڈیا سے درآمد کرکے افغانستان پہنچائی گئی اور وہاں سے انہیں پاکستان سمگل کر دیا گیا۔سمگل کیے جانے والے سامان کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز حکام کو مذکورہ کارروائی سے مزید ڈیوٹی ادا کیے بغیر آنے والی گاڑیوں کا بھی سراغ ملا جن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

خیال رہے کہ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کیلئے تجارتی راستہ کھول دیا، انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میزوں پر نہیں ہوتے،امن کی خواہش اچھی بات ہے،حکومت اچھا کام کررہی ہے، شاہ محمود قریشی سے میری گزارش ہے کہ وزیرخارجہ سے اس مرحلے پر ایک اوربھائی چارے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت سے افغانستان کیلئے جوسامان جا رہا ہے،تجارتی راستہ کھول دیا ہے، شاہ محمود قریشی نے ٹرک گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ پہلے راستہ بند تھا،کہتے ہیں ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، مشرقی راستے کیلئے بھارت کتنے سالوں سے کوشش کررہا تھا۔گزارش ہے کہ بھائی چارہ دکھانے کا یہ وقت نہیں ہے،اس پرنظرثانی کریں،ہم افغانستان سے مذاکرات کررہے ہیں، اس لیے راستہ کھول دیا؟ یہ کھول دیتے جب مذاکرات چل رہے ہوتے تب توکوئی راستی کھولنے کی کوئی وجہ بھی ہوتی۔