Live Updates

پنجاب کابینہ میں 2 نئے چہروں کو لانے کی تیاری

پنجاب کابینہ میں تبدیلی،دو نئے چہروں کو وزارت سے نوازا جائے گا، 3,4وزراء کے قلمدان اور محکمے تبدیل کیے جائیں گے۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 12:27

پنجاب کابینہ میں 2 نئے چہروں کو لانے کی تیاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 25 اگست2019ء) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ دو نئے چہروں کو وزارت سے نوازا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب کا پنجاب کابینہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واقفان حال نے خبر دی ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں اور تین سے چار وزراء کے قلمدان اور محکمے تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو نئے چہروں کو بھی وزارت سے نوازا جا رہا ہے اسی طرح دو نئے چہرے پنجاب کابینہ میں شامل ہوں گے اور انہیں وزیر بنایا جا رہا ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ لاہور کا دورہ کیا تھا تو وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران انہیں پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارگردگی کی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے قبل 19 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے مختلف اداروں سے پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی اور کہا جارہا تھا چھ صوبائی وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے، تبدیل ہونے والے محکموں میں وزارت صحت، خوراک، جیلخانہ جات، توانائی، لیبر، ایکسائز شامل تھیں۔

وزیر سوشل ویلفئیر اور بیت المال اجمل چیمہ کی کارکردگی بھی ناقص قرار دے دی گئی تھی۔کچھ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجابکی بجائے خفیہ اداروں سے وزرا کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کیں تھیں جس کے بعد پنجاب کے سات کابینہ اراکین کی وزارتوں کا قلمدان تبدیل کرنے اور نئے مشیر شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہونے کا بتایا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات