بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ، ہندتھوا نظریہ حاوی ہوگیا ، مسلمان، سکھ، اقلیتیں غیر محفوظ، کرتار پور راہداری کے خلاف آوازیں اٹھناشروع

پاکستان، بھارت کے مابین کرتارپور راہداری نہ کھولی جائے، بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما، رکن لوک سبھا سبرامینیم سوامی کی ہرزہ سرائی

اتوار 25 اگست 2019 13:15

بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ، ہندتھوا نظریہ حاوی ہوگیا ، مسلمان، سکھ، اقلیتیں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ، ہندتھوا نظریہ حاوی ہوگیا ، مسلمان، سکھ، اقلیتیں غیر محفوظ ،بھارت میں ہٹلر مودی فاشزم، اقلیتوں سے مذہبی آزادی بھی چھننے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کیلئے کرتارپور راہداری منصوبہ شروع کیا،پاکستان کا اقدام بابائے قوم قائد اعظم کے مذہبی آزادی پر فرمودات کے عین مطابق ہے تاہم دوسری جانب بھارت گولڈن ٹیمپل کی طرح سکھ برادری کیخلاف دہشتگردی پر اتر آیامودی کے دہشتگرد بھارت سے کرتارپور راہداری منصوبے کیخلاف آوازیں اٹھنا شروع کر دیں ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما، رکن لوک سبھا سبرامینیم سوامی نے کرتارپور راہداری پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، بھارت کے مابین کرتارپور راہداری نہ کھولی جائے۔ سبرامینیم سوامی نے کہاکہ بھارت صورتحال کی بہتری تک پاکستان سے کوئی مذاکرات نہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور راہداری پر کام روکا جائے۔