نواز شریف اور مریم نواز بتادیں پیسے کہاں سے آئے تو کل رہا ہو جائیں گے
نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ حسن اور حسین نواز پیسے لے کر بیٹھے ہیں۔ دونوں بیٹے پیسے بچانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا نہیں کرا رہے۔ فواد چوہدری
مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 15:38
(جاری ہے)
کشمیر میں کرفیو لوگوں کو باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ،دنیا دیکھ رہی ہے 80لاکھ افراد جیل کی طرح پڑے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی اسلامی بلاک نہیں رہا ۔اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں۔ یواےای آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستان کا بھی کردار ہے۔ یواےای کا مودی کو ووٹ دینے سے پاکستان میں مایوسی ہوئی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی پر تین سال میں کروڑ روپے خرچ ہوئے۔مولانا فضل الرحمن کے لئے اسلام نہیں اسلام آباد اہم ہے۔ وہ لاکھوں لوگوں کو لے کراسلام آباد کی طرف آنا چاہتے ہیں لیکن کشمیر کی طرف کیوں نہیں جاتے۔جبکہ نواز شریف کے معاملے میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا مسئلہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ ہے۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ حسن اور حسین نواز پیسے لے کر بیٹھے ہیں۔ دونوں بیٹے پیسے بچانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا نہیں کرا رہے۔ نواز شریف اور مریم نواز بتادیں پیسے کہاں سے آئے تو کل رہا ہو جائیں گےمزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.