ایئرپورٹ پر اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 8پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کاشکار

اتوار 25 اگست 2019 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 8پروازیں منسوخ جبکہ 5تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز 8747،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 582،پی آئی اے کی میلان سے آنے والی پرواز 720اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312شامل ۔

جبکہ تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758،سعودی ائر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734،سعودی ائر کی جدہ سے آنے والی پرواز 3734،سعودی ائر کی جدہ جانے والی پرواز 3735اورسعودی ائر کی جدہ جانے والی پرواز 735شامل ہے ۔