پاکستان دشمنی میں بی جے پی مذہبی رسومات کی مخالفت پر بھی اترآئی
بی جے پی رکن اسمبلی کی کرتار پورراہداری کھولنے کی مخالفت، کرتارپورراہداری کا کام روک دیا جائے، پاکستان کے ساتھ کسی معاملے پر بات نہ کی جائے۔بھارتی شدت پسند رہنماء کا حکومت سے مطالبہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 اگست 2019 19:42
(جاری ہے)
بھارتی شدت پسند رہنماء نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات نہ کی جائے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں۔ دراصل عمران خان کا وژن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ آرایس ایس کےغنڈے مقبوضہ کشمیربھیجنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں، اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان کو مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دینی چاہیے، یواےای پاکستان کا ہمدرد ہے اورکشمیر کے مؤقف پرپاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے ۔ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ثابت ہوگیا کہ مسئلہ کشمیرعالمی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیوکا21 واں روزہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے باعث غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی11 قراردادیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکیں ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نماز جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.