میرا دعویٰ ہے اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ‘ سائرہ نسیم

میوزک اور فلم انڈسٹری ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ‘ خصوصی گفتگو

اتوار 25 اگست 2019 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میرا دعویٰ ہے کہ اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ،موسیقی میرا جنون ہے اور جب تک میری سانسیں باقی ہیں اس فن سے وابستہ رہوں گی ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سائر ہ نسیم نے کہا کہ بہت سے لوگ خود کو غزل گائیک کہتے ہیں لیکن اس فن پر عبور کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ،ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کے رموز کو سمجھنا پڑتا ہے اور اس کیلئے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی میڈم نور جہاں کوخراج تحسین کیلئے کسی تقریب میں بلایا جاتا ہے تومیں فوری اسکی حامی بھرتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میڈم کے گائے ہوئے گانے پیش کرکے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کروں ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ میوزک اور فلم انڈسٹری ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ،جب فلم انڈسٹری میں کام ہوگا تو صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ اس سے جڑے ہوئے کئی شعبے عروج پکڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :