کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ‘ جگن کاظم

اگرانسان کا اندر خوبصورت ہو تو اس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 25 اگست 2019 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ کسی دوسرے سے عزت کرانا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ، ہمیشہ دوسروںکوعزت و احترام دیا ہے اور اس کے بدلے میں عزت و احترام ملا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں جگن کاظم نے کہا کہ اگرانسان کا اندر خوبصورت ہو تو اس کی ظاہری خوبصورتی کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کوئی شخص دکھاوے کیلئے خودکو تھوڑے وقت کیلئے تو اچھا ثابت کرسکتا ہے لیکن اس کا اصل ایک نہ ایک دن ضرور سامنے آکر رہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دوسروں کو عزت دینے اور اخلاق سے پیش آنے پر کوئی خرچ نہیںآتا بلکہ اس سے آپ دوسروںکے دلوںمیںگھر کر لیتے ہیں اور ہر کسی کی نظر میں آپ کی خوبصورت تصویر بنتی ہے ۔ جگن کاظم نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات بھی چل رہی ہے اور اس کے ساتھ اپنی فیملی کوبھی بھرپور وقت دے رہی ہوں کیونکہ میری فیملی میری پہلی ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :