کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی، سہانہ نذر

عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،معروف اداکارہ کی گفتگو

اتوار 25 اگست 2019 20:20

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) اداکارہ سہانہ نذرنے کہا ہے کہ کشمیر خطہ کا ایک اہم ، فوری توجہ طلب اور گھمبیر مسئلہ ہے جس کے فوری حل کے لئے اقوام عالم کو حقیقی کردار ادا کرنا چاہیے ، اس مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق یقینی بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کا نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان تنازعہ ہے ، کشمیر کاز کے لیے ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، سہانہ نذرنے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں، مودی نے وادی میں کرفیو لگا کر ان کی زندگی کا حق بھی چھین لیا جو مسلم ممالک اور انسانی حقوق کے چیمپئن کا دعویٰ کرنے والوں کیلئے چیلنج ہے۔سہانہ نذرنے مزیدکہا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔