نیا اسلامی سال 31 اگست سے شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

اتوار 25 اگست 2019 21:00

نیا اسلامی سال 31 اگست سے شروع ہوگا، محکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا اسلامی سال31 اگست سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے محرم کے چاندکی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ محرم کاچاند30اگست کو 3بجکر37منٹ پرپیداہوناشروع ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور اسے 61 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم محرم 1441 ہجری 1 ستمبر 2019 کو ہوگی۔نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے شہر میں دس روز کے لیے دفع ایک سوچوالیس نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جبکہ نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی۔